Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

فواد چوہدری اوراعظم سواتی کیخلاف توہین کمیشن کی کارروائی کا امکان

وفاقی وزراء فواد چوہدری اوراعظم سواتی کیخلاف الزامات کے ثبوت...
شائع 28 ستمبر 2021 08:51pm

وفاقی وزراء فواد چوہدری اوراعظم سواتی کیخلاف الزامات کے ثبوت فراہم نہ کرنے پر توہین کمیشن کی کارروائی کا امکان ہے۔

وفاقی وزراء فواد چوہدری اوراعظم سواتی کے الیکشن کمیشن پرالزامات کا معاملہ تاحال ای سی پی میں ہے اور الیکشن کمیشن نے دونوں وفاقی وزراء کو تین ہفتوں تک جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی ۔ الزامات کے ثبوت فراہم نہ کرنے پر توہین کمیشن کی کارروائی کی جاسکتی ہے ۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے وفاقی وزراء فواد چوہدری اوراعظم سواتی کوجواب جمع کرانے کی مہلت دے دی ۔ الیکشن کمیشن نے دونوں وفاقی وزراء کو تین ہفتوں تک جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی ۔ مقررہ وقت پر جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں الیکشن ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی ۔

الزامات کے ثبوت فراہم نہ کرنے پر توہین کمیشن کی کاروائی کی جاسکتی ہے ۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جواب جمع کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے مہلت مانگی تھی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان پر سخت تنقید کی تھی۔

فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر پر نواز شریف سے وابستگی کا الزام لگایا تھا اور کہا تھا کہ انہیں سیاست میں آنے چاہیئے۔جبکہ وفاقی وزیر اعظم سواتی نے دھمکی دی تھی کہ الیکشن کمشین کو آگ لگادینی چاہیئے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الزامات پر وفاقی وزراء کو نوٹس جاری کیا ہوا ہے اور نوٹس سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ فواد چوہدری اور اعظم سواتی الزامات کے ثبوت دیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div