Aaj TV News

BR100 4,381 Decreased By ▼ -20 (-0.46%)
BR30 16,863 Decreased By ▼ -630 (-3.6%)
KSE100 43,233 Decreased By ▼ -1 (-0%)
KSE30 16,718 Increased By ▲ 20 (0.12%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,286,453 431
DEATHS 28,761 8
Sindh 476,494 Cases
Punjab 443,379 Cases
Balochistan 33,491 Cases
Islamabad 107,848 Cases
KP 180,254 Cases

طالبان کےافغانستان پر دوبارہ اقتدارسنبھالنے کےبعد سےطالبان مخالف سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہولڈر یا تو اپنی سابقہ ​​پوسٹس حذف کر رہے ہیں یا پھر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو مکمل طور پر بند کر رہے ہیں۔

ٹی آر ٹی کے مطابق دوسری جانب فیس بک نے افغانستان میں صارفین کےلئے متعدد فیچر متعارف کرائے ہیں جو انہیں اپنے پروفائلز کو لاک کرنے اور مواد تک رسائی کی اجازت نہیں دیتے۔

پچھلے مہینے افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے سے پہلے، ملک میں ان کے مخالفین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

مخالفین سوشل میڈیا کو طالبان کے خلاف سرگرمیوں میں استعمال کررہے تھے۔

اگرچہ طالبان نےان تمام افغانوں کےلئےعام معافی کا اعلان کیا ہے جو پہلے ان کے خلاف لڑے تھے یا پچھلی حکومت کا حصہ تھے لیکن ملک چھوڑنے والوں میں سے کچھ کو عام معافی پر بھروسہ نہیں ہے۔

وعدے کے باوجود دارالحکومت کابل کے زوال کے بعد طالبان جنگجوؤں کی جانب سے عام شہریوں کو قتل کرنے کی اطلاعات تھیں۔

گزشتہ ہفتے طالبان کے وزیر دفاع محمد یعقوب نے ایک صوتی پیغام میں اعتراف کیا تھا کہ اس گروپ کے جنگجوؤں کے انتقامی کارروائیوں میں شہریوں کی ہلاکت کی کچھ اطلاعات ہیں۔