امریکی سینیٹ میں بل، پاکستان کیلئے مشکلات کا خدشہ
وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امریکی سینیٹ میں بل سے پاکستان کے لیے مزید امتحانات آسکتے ہیں، کچھ بھی ہوہم نہیں جھکیں گے ۔ "ن"سے "ش" اب "میم‘ بھی نکلے گی ۔ سلیمان شہبازکو اگرکلین چٹ مل گئی تو تایا کو ساتھ لے کر پاکستان آجائے ۔
اسلام آباد میں ویمن چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ شہبازشریف کے نصیب میں دھکے ہیں ،، پہلے کہتا تھا "ن" سے "ش" اب "میم" بھی نکلے گی، سلیمان شہباز کو اگر کلین چٹ مل گئی تو تایا کو ساتھ لے کر پاکستان آجائے ۔
وزیرداخلہ نے کہاکہ ملک میں مہنگائی ہے، دال، چینی، گھی، ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، مانتے ہیں مہنگائی ہے ۔ مہنگائی کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔
وفاقی وزیرشیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے شفاف الیکشن کرانے کے خواہاں ہیں تاکہ کوئی دھاندلی کا الزام نہ لگاسکے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔