کراچی سمیت اندرون سندھ بارش ، الرٹ جاری،نکاسی کیلئے اقدامات کی ہدایت

کل سے کراچی سمیت سندھ میں تیز بارش کا امکان ہے، ڈائریکٹرمیٹ کے...
شائع 29 ستمبر 2021 09:11pm

کراچی سمیت اندرون سندھ کل سے طوفانی بارشیں ہونگی ،محکمہ موسمیات نےالرٹ جاری کردیا اورایڈمنسٹریٹرکراچی نےنکاسی آب کے انتظامات بھی ہدایت کردی مگرشہری کہتےہیں نالوں کی ابترصورت حال رحمت پھرزحمت بنے گی۔

کل سے بادل جم کربرسنگے ، کراچی سمیت اندرون سندھ کےاضلاع میں بھی ہوگی طوفانی بارش ہوگی۔

موسم کاحال بتانے والوں نے 2اکتوبرتک طوفانی بارشوں کاالرٹ جاری کردیاجبکہ شہری انتظامیہ نےبھی اقدامات کےدعوے کردیےمگرشہرکےندی نالوں کاتاحال وہ ہی حال ہے نالوں کےاطراف کچرے کےڈھیرلگے ہیں ۔

شہری کہتےہیں شدیدبارش ہوئی تومصیبت شہریوں پرہی آئے گی ،نکاسی آب کےدعوے کرنےوالوں کاعملی اقدام کہیں دکھائی نہ دیا ، جبکہ ایڈمنسٹریٹرکراچی کی زیرصدارت اجلاس میِں تمام ضلعی انتظامیہ کووسائل بروکارلانےکی ہدایت کی گئی ہے۔