'آرمی چیف سے ملاقات سیاسی نہیں انتظامی تھی'
وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ آرمی چیف سے ملاقات سیاسی نہیں انتظامی تھی بلوچستان عوامی پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں۔
وزیر اعلی بلوچستان اسپیکر بلوچستان کے چچا کے انتقال پر تعزیت کے لیے حب پہچے۔
اس موقع پر باپ پارٹی کے ناراض اراکین اور بی این پی کے رہنما بھی موجود تھے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے وزیر اعلی نے کہا کہ باپ پارٹی کے ناراض اراکین کے تحفظات شروع سے تھے اور جلد تحفظات دور ہوجائنگے۔
انہوں نے کہا کہ ناراض اراکین سے بات چیت چل رہی ہے اور جلد مسلہ حل ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات سیاسی نہیں انتظامی تھی وزیر اعظم اور آرمی چیف سے انتظامی ملاقاتیں ہوتی رہتیں ہیں۔ آئی ایس پی آر اپنی پالیسی کے تحت خبر اور تصاویر جاری کرتی ہے، ملاقات کی خبر آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیوں نہیں ہوئی، مجھے علم نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ناراض اراکین اسمبلی کا مسلہ ایک گھر کا مسلہ ہے جو جلد حل ہوجائے گا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔