جرنلسٹ پروٹیکشن ترمیمی بل2021 منظور
قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے جرنلسٹس پروٹیکشن ترمیمی بل2021 منظورکرلیا ۔
ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ کی رحیم یارخان مندرپربریفنگ ،رکن کمیٹی لال چند نےشکوہ کیاکہ گرفتاریاں صرف ویڈیومیں نظرآنے والےافراد کی ہوئیں منصوبہ سازوں گرفتارنہیں ہوئے ۔
قائمہ کمیٹی برائےانسانی حقوق کا اجلاس شازیہ مری کی صدارت میں ہوا۔قائمہ کمیٹی نے جرنلسٹس پروٹیکشن بل2021 ترامیم کے ساتھ منظورکرلیا ۔
وزیرانسانی حقوق شیری مزاری نے ام رباب چانڈیوکیس سے متعلق آگاہ کرتےہوئے بتایاکہ سپریم کورٹ نے پنجاب اورسندھ پولیس کوانکوائری کاحکم دیا ۔
رپورٹ سندھ کوبھیج دی ہے چارملزمان گرفتارجبکہ ام رباب کےاہلخانہ کوسیکورٹی فراہم کی جارہی ہے ۔ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ پنجاب نے رحیم یارخان مندرحملہ سے متعلق بریفنگ دیتےہوئے بتایاکہ ملزمان کوگرفتارکرلیا ہے ۔ ملزمان سے وصول شدہ دس لاکھ رقم مندرانتظامیہ کے حوالے کردی ۔ مندرکی سیکورٹی پر250 اہلکارمامورہیں ۔
رکن کمیٹی لال چند نے کہاکہ گرفتاریاں صرف ویڈیو میں نظرآنے والےافراد کی ہوئیں منصوبہ سازوں کی گرفتاریاں نہیں ہوئیں ۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔