'اب اگر کسی نے اپنے آرمڈ لائنس کا غلط استعمال کیا تو انہیں کینسل کردیں گے'
آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے واضح کردیا ہے کہ اب اگر کسی نے اپنے آرمڈ لائنس کا غلط استعمال کیا تو انہیں کینسل کردیں گے،اسلام آباد کا پچھتر فیصد علاقہ اب کیمرے کی آنکھ سے نہیں چھپ سکے گا، آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد کو دہشت گردی سے پاک شہر بنائیں گے۔
آئی جی اسلام آباد نے آج نیوز کے بیوروچیف طارق چوہدری سے خصوصی گفتگو کی ہے ۔
آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی آج نیوز کے بیوروچیف طارق چوہدری سے خصوصی گفتگو کرتےہوئے کہا کہ اسلام آباد میں قتل کی واردارتیں، سنیپ چیکینگ شروع کر دی ہے۔
ان کا کہنا تھا 1 دن میں 20 سے زائد افراد گرفتار اور اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔ قاضی جمیل الرحمان کا کہنا تھا کہ جہاں اسلحہ کا غیر قانونی استعمال ہو رہا ہے انکے خلاف کاروائی کی جارہی ہے، اسلام آباد کو دہشت گردی سے پاک شہر بنائیں گے۔
آئی جی اسلام آباد کا مزید کہنا تھا کہ سیف سٹی پراجیکٹ پر وزیراعظم اور وزیر داخلہ ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں 1500 سیف سٹی کیمرے نصب کیے جارہے ہیں، 1500 کیمرے نصب ہونے سے اسلام آباد کے 70 علاقے کور کرلیے جائیں گے، سیف سٹی کیمروں کی مدد سے کئی اہم کیسز میں اہم معلومات حاصل کی ہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔