صدر ن لیگ شہباز شریف گر کر زخمی ہوگئے

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف گر کر زخمی ہو گئے۔شہباز شریف کے...
اپ ڈیٹ 30 ستمبر 2021 05:19pm

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف گر کر زخمی ہو گئے۔شہباز شریف کے معالجین نے معائنہ کیا اور ایکسرے کئے، پارٹی قائد اور مریم نواز نے شہبازشریف کو فون کرکے خیریت دریافت کی۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف گھر کی سیڑھی سے پھسل کر گرنے سے کمر کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے۔ ان کے طبی معالجین نے معائنہ کیا اور ایکسرے لئے۔ معائنے کے بعد ڈاکٹرز نے شہبازشریف کو دو ہفتے تک آرام کا مشورہ دیا ہے۔

شہباز شریف نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کرتے ہوئے کارکنوں سے جلد صحتیابی کےلئے دعا کی اپیل کی ہے۔

ذرائع کے مطابق لندن میں مقیم میاں نوازشریف اور پارٹی کی نائب صدر مریم نواز نے شہبازشریف کو ٹیلی فون کر کے خیریت دریافت کی۔

پارٹی قائد نے شہبازشریف کو مکمل آرام اور صحت کا خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

پارٹی قائد نے شہباز شریف کے طبی معالجین سے بھی رابطہ کیا اور شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹس بارے بریفنگ لی۔