Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

'فوڈ سیکیورٹی، موسمیاتی تبدیلی اس وقت بشمول پاکستان دنیا بھر کا اہم مسئلہ ہے'

وزیراعظم عمران خان کہتےہیں فوڈ سیکیورٹی اور موسمیاتی تبدیلی اس...
شائع 30 ستمبر 2021 08:48pm

وزیراعظم عمران خان کہتےہیں فوڈ سیکیورٹی اور موسمیاتی تبدیلی اس وقت بشمول پاکستان دنیا بھرکا سب سےاہم مسئلہ ہے۔حکومت ماحولیاتی تحفظ کےلئےجنگلات کی زمینوں کی حفاظت کو یقینی بنا رہی ہے۔

وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ و تعمیرات کے اجلاس میں وزیرِ مملکت فرخ حبیب، معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل اور متعلقہ اعلی افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کو چیئرمین سی ڈی اے نے اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایاکہ سیکٹر آئی15 کی تکمیل ایک سال کی قلیل مدت میں یقینی بنائی گئی۔نیا پاکستان ہاؤسنگ کے تحت فراش ٹاؤن اور دیگر انفراسٹرکچر کے منصوبے بھی جلد مکمل کر لئے جائیں گے۔اسلام آباد میں جنگلات کی زمین کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن بھی تقریباً مکمل کی جا چکی ہے۔

اجلاس کو سرویرق جنرل کی طرف سے کیڈسٹرل میپنگ پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ اسلام آباد اور لاہور سمیت پورے ملک میں ڈیجیٹل میپنگ اور سرکاری زمینوں کی نشاندہی پر کام تیزی سے جاری ہے۔

اجلاس کو سپیشل سائیٹ ڈویلپنٹ زونز پربھی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ ڈویلپمنٹ زونز پیری اربن سیٹلمنٹس کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔منصوبے سے زمین کا بہتر استعمال اور غیر قانونی سوسائٹیوں کی روک تھام میں مدد بھی ملے گی۔

وزیراعظم نےکہا حکومت قبضہ شدہ زمین کو واگزار کرانےکےلئےاقدامات کررہی ہے۔کیڈسٹرل میپمنگ سے ڈیڈ کیپٹل کی نشاندہی اور اس کا بہتر استعمال ممکن ہوسکے گا۔

pm imran khan

CDA

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div