Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

وزیراعظم کی ایف بی آر کے ہدف سے زائد ٹیکس جمع کرنے پر قوم کو مبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ایف بی آر کے ہدف سے زائد ٹیکس...
اپ ڈیٹ 01 اکتوبر 2021 02:12pm

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ایف بی آر کے ہدف سے زائد ٹیکس جمع کرنے پر قوم کو مبارکباد دی۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے مالی سال21 تا 2022 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 1211 ارب کے طے شدہ ہدف کی بجائے کامیابی سے 1395 ارب روپے جمع کرنے پر میں قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا ہے کہ ٹیکس وصولیوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 38 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ملک کی ترقی نوجوانوں کی ترقی پرمنحصر ہے، عمران خان

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کی ترقی نوجوانوں کی ترقی پرمنحصر ہے،لیڈر ہمیشہ سچا اور ایماندار ہوتا ہے، حکومت کی پالیسیوں کی بدولت برآمدات میں 35 فیصد اضافہ ہورہا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان سے نیشنل یوتھ کاؤنسل کے ممبران کی ملاقات ہوئی ،ملاقات میں معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار، صوبائی وزراء رائے تیمور خان بھٹی، راجہ ناصر علی خان مقپون اور متعلقہ اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔

ملاقات میں معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت قائم شدہ نیشنل یوتھ کاؤنسل اور نوجوانوں کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی نوجوانوں کی ترقی پر منحسر ہے، حکومت ملک میں میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنا رہی ہے، کامیابی کا راستہ جدوجہد کا راستہ ہے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں نوجوانوں کا تناسب زیادہ ہونا ملک کی خوش قسمتی ہے، لیڈر ہمیشہ سچا اور ایماندار ہوتا ہے، آپ بھی سچ کا راستہ اپنائیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا ہے کہ حکومت میں جب آئے تو ملکی برآمدات صرف 20 ارب ڈالر تھیں، حکومت کی پالیسیوں کی بدولت برآمدات میں 35 فیصد اضافہ ہورہا ہے، پاکستان وسائل کی دولت سے مالامال ہے، ہمارا سب سے بڑا سرمایہ باصلاحیت افرادی قوت یعنی نوجوان ہیں۔

ملاقات میں بریفنگ دی گئی ہے کہ نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ فریم ورک 6 شعبوں پر خصوصی توجہ دینے کیلئے بنائی گئی ہے، جس میں سماجی تحفظ، معاشرتی اعتبار سے نظر انداز نوجوانوں کو قومی دھارے میں واپس لانا شامل ہیں، صحت، نوجوانوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ادارہ جاتی اصلاحات اور سیوک انگیجمنٹ بھی فریم ورک کا حصہ ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت 2023 تک نوجوانوں میں معاشی خودمختاری اور یوتھ انٹرپرینیورشپ کیلئے 100 ارب روپے تقسیم کیے جائیں گے، کامیاب جوان ہنرمند پروگرام کے تحت 2 لاکھ نوجوانوں کو وظائف دیئے جائیں گے۔

نمک اور دواسازی کے شعبوں میں برآمدات کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں، وزیر اعظم

ادھروزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ نمک اور دواسازی کے شعبوں میں برآمدات کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ بورڈ کا اجلاس ہو ا جس میں وزیراعظم کو نمک اور دواسازی کے شعبوں میں برآمدات میں تنوع کے امکانات پربریفنگ دی گئی۔

جلاس میں وزیر خزانہ شوکت ترین ، وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار، مشیر تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داود شریک ہوئے جبکہ اجلاس میں معاون خصوصی فیصل سلطان ، شہباز گل ،چیف ایگزیکٹیو افسر ڈریپ اور نمک کے شعبوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔

وزیر اعظم کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پاکستان میں قسم کا نمک دستیاب ہے جبکہ چٹانی ، سمندری اور جھیلوں سے حاصل شدہ نمک پاکستان میں پیدا ہوتا ہے اور 6.2بلین ٹن کے مجموعی ذخائر کے ساتھ کھیوڑا سالٹ مائن دنیا میں نمک کی دوسری بڑی کان ہے،پاکستان میں 1050 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی کے ساتھ سمندری نمک کے ذخائر ہیں،پاکستان کی سالانہ نمک کی پیداوار 4 ملین ٹن ہے جبکہ ہر سال صرف 3 لاکھ ٹن برآمد کیا جا رہا ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ نمک اور دواسازی کے شعبوں میں برآمدات کیلئے ضروری اقدامات کے جائیں۔

عمران خان کا کہناتھا کہ حکومت معیشت کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہے جبکہ روزگار کیلئے ملک میں کاروبار دوست پالیسیوں پر توجہ مرکوزکررہے ہیںتاہم کاروباری برادری کو زیادہ ویلیو ایڈیشن کے حصول کیلئے ٹیکنالوجی اپنانی چاہیئے۔

اسلام آباد

FBR

social media

twiiter

pm imran kahn

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div