کراچی : بارش مزید دو روز تک جاری رہنے کا امکان

کراچی میں ہوا کے ساتھ ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے...
شائع 01 اکتوبر 2021 08:15pm

کراچی میں ہوا کے ساتھ ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے، شہر کے تمام اضلاع میں گذشتہ رات سے جاری بارش کا سلسلہ آئندہ 2 روز مزید 24 سے 48 گھنٹے جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

کراچی میں گذشتہ شام سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ جمعہ کو دن پھر وقفہ وقفہ سے جاری رہا، اور شہر کے مختلف علاقوں میں ہوا کے ساتھ ہلکی اور تیز بارش ہوتی رہی۔

ٹاور، آئی آئی چندریگڑ روڈ، صدر، گرومندر ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، سرجانی ٹاون ملیر، ائیر پورٹ اور اطراف سمیت شہر کے ساتوں اضلاع میں بادل برستے رہے۔

وقفہ وقفہ سے ہونےوالی بارش سے کئی روز سے جاری گرمی اور حبس کا زور ٹو گیا تاہم نکاسی آب کے مسائل پیدا ہوئے خصوصا ضلع وسطی کے علاقے شادمان ٹاون میں گٹر ابل پڑے سے سے گندا پانی گھروں اور دکان میں داخل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم بلدیاتی عملہ مدد کو نا پہنچا۔

ڈیفنس میں درخت گرنے سے گاڑی کو نقصان پہنچا اور سڑک بھی ٹریفک کیلئے بلاک ہوگئی۔