چیچہ وطنی: مال گاڑی کی بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں
چیچہ وطنی کے قریب مال گاڑی کی 8 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جس کے بعد لاہور اور کراچی آنے اور جانے والی تمام ٹرینوں کی آمد رفت مکمل طور پر بند ہے،ریلوے انتظامیہ کے مطابق کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطاق انجن کے ساتھ والی بوگی کا وھیل ٹوٹنے سے ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگائی تو دیگر بوگیاں الٹ گئیں جسکی وجہ سے اپ ایںڈ ڈاؤن ٹریک مکمل بند ہو گئے۔
ڈی ریل ہو کر الٹنے والی 8 بوگیوں کے ویل ٹوٹ کر الگ ہو چکے ھیں۔ لاھور اور کراچی آنے اور جانے والی گاڑیوں کی آمد رفت مکمل طور پر بند ہو گئی ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق خانیوال سے کرین جلد موقع پر پہنچ رہی ہے، توقع ہے کہ ڈاؤن ٹریک چند گھنٹوں میں کلیر کرکے ٹرینوں کی آمدورفت کے لئے کھول دیا جائے گا۔ جبکہ اپ ٹریک کو کھولنے میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔