Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

قومی کھلاڑی امام الحق انجری کا شکار

نیشنل ٹی ٹوئںٹی میں بلوچستان کے کپتان امام الحق انجری کا شکار...
شائع 01 اکتوبر 2021 09:14pm

نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں بلوچستان کے کپتان امام الحق انجری کا شکار ہوگئے۔

فیلڈنگ کے دوران باؤنڈری پر بورڈ سے ٹکراگئے۔ امام الحق کو اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جا کر اسپتال منتقل کیا گیا۔

نیشنل ٹی20 میں بلوچستان کے کپتان امام الحق انجری کا شکار ہوئے اور گراونڈ میں بورڈ سے ٹکرا گئے،جس کے بعد انہیں اسٹریچر پر میدان سے باہرلایا گیا۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی ، میچ آفیشل کے پینل کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2020 کیلئے میچ آفیشلز کے پینل پہلے ہی کردیا ہے۔ 30 ستمبر سے ملتان میں شروع ہونے والے فرسٹ الیون ٹورنامنٹ میں پی سی بی کے ایلیٹ پینل میں شامل 14 امپائرز اور 6 میچ ریفریز ہی فرائض انجام دیں گے۔

پی سی بی کے مطابق ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ میں ایک ایلیٹ امپائر کو اپنی قابلیت کا بھرپور مظاہرہ کرنے کیلئے کم از کم 9 جبکہ ایک میچ ریفری کو کم از کم 5 میچز دئیے گئے ہیں۔

30 ستمبر سے 18 اکتوبر تک جاری رہنے والا نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ پی ٹی وی اسپورٹس پر براہ راست نشر ہوگا، ایونٹ میں تقریباً 90 لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔

ایونٹ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن ناردرن اور خیبرپختونخوا کی ٹیمیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔ اس میچ میں آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں ضمیر حیدر اور فیصل خان آفریدی کے سپرد کی گئی ہیں جبکہ قیصر وحید کو تھرڈ امپائر اور آفتاب گیلانی کو فورتھ امپائرکی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔ اس میچ میں پلیئنگ کنڑول ٹیم کی سربراہی میچ ریفری اقبال شیخ کو دی گئی ہے۔

ایونٹ کا فائنل 18 اکتوبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جہاں آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل آف امپائرز میں شامل احسن رضا اور آصف یعقوب بطور آن فیلڈ امپائرز ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

ایونٹ کے سب سے بڑے معرکے میں میچ ریفری کے فرائض آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف ریفریز میں شامل محمد جاوید ادا کریں گے۔

پی سی بی کے 6 رکنی ایلیٹ پینل برائے میچ ریفریز میں علی نقوی (لاہور)، افتخار احمد (کراچی)، محمد انیس (لاہور)، محمد اقبال شیخ (حیدرآباد)، ندیم ارشد (فیصل آباد) اور پروفیسر جاوید ملک (ملتان) شامل ہیں۔

پی سی بی کے 14 رکنی ایلیٹ پینل برائے امپائرز میں احسن رضا (لاہور)، آفتاب حسین گیلانی (بہاولپور)، آصف یعقوب (اسلام آباد)، فیصل خان آفریدی (سرگودھا)، غفار کاظمی (لاہور)، عمران جاوید (کراچی)، ناصر حسین سینئر (لاہور)، قیصر وحید (لاہور)، راشد ریاض وقار (لاہور)، ثاقب خان (ایبٹ آباد)، شوزب رضا (لاہور)، سید امتیاز اقبال (کراچی)، ولید یعقوب (لاہور) اور ضمیر حیدر (لاہور) شامل ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div