ای سی پی : کنٹونمنٹ الیکشن ، کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ انتخابات میں جنرل نشستوں پرکامیاب تمام امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے ۔
الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ انتخابات میں جنرل نشستوں پرکامیاب تمام امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔
کنٹونمنٹ انتخابات کے لیے خواتین، یوتھ، پیزنٹ اور اقلیتوں کی نشستوں پر انتخاب کے لیے ریٹرنگ افسران بھی مقرر کردیے گئے۔
کنٹونمنٹ بورڈز کی مخصوص نشستوں پر انتخابات کا بھی شیڈول جاری کردیا گیا۔
مخصوص نشستوں کے لیے پولنگ 26 اکتوبر کو ہوگی، کاغذات نامزدگی 5 اور 6 اکتوبر کو جمع کروائے جا سکیں گے ۔
کنٹونمنٹ الیکشن ، پی ٹی آئی 63 جبکہ ن لیگ 59نشستوں پرفاتح
ملک بھر کےکنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج سامنے آگئے ،جس کے مطابق تحریک انصاف 63نشستوں پر کامیاب جبکہ مسلم لیگ (ن)59نشستوں پرفاتح قرار پائی۔
ملک کے 41کنٹونمنٹ بورڈز کے 212 وارڈز میں 1560 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا جبکہ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک جاری رہا۔
غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 63، مسلم لیگ ن کے 59، آزاد امیدوار 52، پیپلزپارٹی کے 17، متحدہ قومی موومنٹ کے 10، جماعت اسلامی کے 7، بلوچستان عوامی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے 2، 2 امیدوار کامیاب قرار پائے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔