ڈینش وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان، وزارت خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات
ڈنمارک کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان جاری ہے ،اور وزارت خارجہ میں پاکستان اور ڈنمارک کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات کا انعقاد ہوا ہے۔
مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات، افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال کیا گیا۔
ڈینش وزیر خارجہ نے ڈینش شہریوں کے کابل سے محفوظ انخلاء میں معاونت پر پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا ۔
وزارتِ خارجہ میں پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے،پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جبکہ ڈینش وفد کی قیادت ڈنمارک کے وزیرخارجہ نے کی۔
وزیر خارجہ نے پاکستان میں سیکورٹی کی صورتحال میں بہتری کے تناظر میں، ڈینش ہم منصب کے ساتھ ٹریول ایڈوائزی پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ۔
مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہماری دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی،مجھے خوشی ہے کہ ڈنمارک نے توانائی تبدیلی اقدام میں پاکستان کو شامل کیا ہے،فیٹف کے معاملے پر پاکستان کی طرف سے اٹھائے گئے ٹھوس اقدامات سے ڈینش وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔
ڈینش وزیر خارجہ کا اس موقع پر کہنا تھا ہم کابل سے ڈینش شہریوں کے محفوظ انخلاء میں پاکستان کی معاونت کے شکرگزار ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت ادا کی،ہم پاکستان کے ساتھ تجارتی، توانائی و اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے متمنی ہیں ۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔