کراچی میں بارش سے پانی جمع،صورتحال خراب

کراچی میں بارش ہو اور شہر کی صورتحآل خراب نہ ہو ایسا ممکن نہیں...
شائع 03 اکتوبر 2021 12:25am

کراچی میں بارش ہو اور شہر کی صورتحآل خراب نہ ہو ایسا ممکن نہیں ضلع وسطی کے مختلف مقامات پر جمع پانی کی نکاسی کا بندوبست انتظامیہ کے لئے چیلنج بنا ہوا ہے۔

غزیزآباد سےغریب آباد تک عائشہ منزل سے لیاقت علی خان چوک تک اور تعلیمی باغ سے ہارڈڈیزیز اسپتال تک پانی ہی پانی نظر آتا ہے۔

دستگیر گورنمنٹ اسکول کے باہر بھی پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے سڑک جگہ جگہ سے دھنس چکی ہے۔

شہری کہتے ہیں بارش ہوتے ہی شہر کا نظام بگڑ جاتا ہے، سڑک کی تعمیر میں ناقص مٹیریل استعمال ہو رہے ہیں۔

محکمہ موسمعیات کے مطابق شہر میں آج اور کل کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوگیا۔ شہری انتظآمیہ نے شہر کی بیرونی سڑکوں کے ساتھ اندرونی سڑکوں سے بھی پانی کی نکاسی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کی مزید دو روز بارش کی پیشگوئی

گزشتہ کراچی میں ہوا کے ساتھ ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہا، شہر کے تمام اضلاع میں گذشتہ رات سے جاری بارش کا سلسلہ آئندہ 2 روز مزید 24 سے 48 گھنٹے جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

کراچی میں گذشتہ شام سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ جمعہ کو دن پھر وقفہ وقفہ سے جاری رہا، اور شہر کے مختلف علاقوں میں ہوا کے ساتھ ہلکی اور تیز بارش ہوتی رہی۔

ٹاور، آئی آئی چندریگڑ روڈ، صدر، گرومندر ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، سرجانی ٹاون ملیر، ائیر پورٹ اور اطراف سمیت شہر کے ساتوں اضلاع میں بادل برستے رہے۔

وقفہ وقفہ سے ہونےوالی بارش سے کئی روز سے جاری گرمی اور حبس کا زور ٹو گیا تاہم نکاسی آب کے مسائل پیدا ہوئے خصوصا ضلع وسطی کے علاقے شادمان ٹاون میں گٹر ابل پڑے سے سے گندا پانی گھروں اور دکان میں داخل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم بلدیاتی عملہ مدد کو نا پہنچا۔

ڈیفنس میں درخت گرنے سے گاڑی کو نقصان پہنچا اور سڑک بھی ٹریفک کیلئے بلاک ہوگئی۔