اسلام آباد ہائی کورٹ،سابق صدر زرداری کی بریت کیخلاف نیب اپیلوں کی سماعت ملتوی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر پاکستان آصف علی ذرداری کی ارسس...
شائع 04 اکتوبر 2021 08:09pm

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر پاکستان آصف علی ذرداری کی ارسس ٹریکٹر، پولو گراؤنڈ اور اے آروائی گولڈریفرنسز میں بریت کے خلاف نیب اپیلوں پرسماعت ملتوی کرنے کی نیب استدعا منظور کرلی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی خصوصی بینچ نے سابق صدر پاکستان آصف علی ذرداری کی ارسس ٹریکٹر، پولو گراؤنڈ اور اے آروائی گولڈریفرنسز میں بریت کے خلاف نیب اپیلوں پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے بغیرکاروائی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ان اپیلوں کی پیروی کیلئے پراسیکیوٹر تعیناتی کا معاملہ نیب ہیڈکوارٹر بھجوایا ہے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کو مزید وقت چاہیے۔ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ جی کچھ وقت چاہیے، عدالت نے نیب استدعا منظورکرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔