Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

منشیات برآمدگی کیس، کنگ خان کے بیٹے آریان کے ریمانڈ میں توسیع

منشیات برآمدگی کیس میں کنگ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت کی...
شائع 04 اکتوبر 2021 08:48pm

منشیات برآمدگی کیس میں کنگ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی گئی اور انکے ریمانڈ میں توسیع کردی گئی ہے، آریان کو ایک کروز شپ پر پارٹی میں چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا تھا۔،انکے ساتھ گرفتار ہونے والوں میں دو دوست ارباز مرچنٹ اور منمن دھامیچا شامل ہیں ۔

بز ایشیا کی رپورٹ کے مطابق امید جارہی تھی کہ آج آریان خان کو ضمانت مل جائیگی تاہم ابھی عدالت نے آریان کے ریمانڈ میں سات اکتوبر تک توسیع کردی ہے۔

بز ایشیا نے این ڈی ٹی وی کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ دوران سماعت جج نے اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کیس میں تحقیقات بہت اہمیت کی حامل ہیں ، اور اسکو ہرصورت کیا جانا چاہیئے۔ اور تحقیقات سے تفتیش کاروں اور ملزم دونوں کا فائدہ ہے۔

بھارت میں نارکوٹکس کنٹرول کرنے والے ادارے این سی بی کے مطابق آریان خان نے چیٹ میں ناموں کے بجائے کوڈز کا استعمال کیا ہے ۔ انہوں نے مزید الزام لگایا کہ کروز شپ پر چھاپہ ایک انٹرنیشنل گروہ کیخلاف کارروائی کا حصہ تھا۔

کہا جارہا ہے کہ این سی بی کے حکام آریان اور انکے دوستوں کو گیارہ اکتوبر تک زیر حراست رکھنا چاہتے ہیں تاکہ ان سے اس حوالے سے مکمل تحقیقات کی جاسکیں۔

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان گرفتار

بولی وڈ کنگ، شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان کو بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو گرفتار کرلیا ہے۔ ان کو منشیات کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق این سی بی نے 2 اکتوبر کی رات کو ممبئی کی بندرگاہ پر کروز شپ پر چھاپہ مارا تھا ،کروزشپ پارٹی جاری تھی ۔

اس سے پہلے اے این آئی نے اپنی ٹوئٹ میں پارٹی پر چھاپے کے دوران دس افراد کی گرفتاری کی تصدیق کی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div