Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

عمر شریف کی میت پاکستان بدھ کے روز پہنچے گی

عمر شریف کی میت پاکستان بدھ کے روز پہنچادی جائے گی۔ جرمنی میں...
شائع 04 اکتوبر 2021 10:41pm

عمر شریف کی میت پاکستان بدھ کے روز پہنچادی جائے گی۔

جرمنی میں تمامتر دستاویزات اور ڈیتھ سرٹیفیکٹ بھی جاری کئے جانے کے بعد انکی میت کو ایک نجی ترکش مسلم کمپنی کے حوالے کیا گیاجس نے لاش کو غسل دیا اور پھر ظہر کی نماز کے وقت نیورن برگ میں واقع ایوب سلطان مسجد
میں انکی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ جس میں یورپ بھر سے پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

کونسل جنرل زاہد حسین کے مطابق جسد خاکی نارمل فلائٹ کے ذرے بھیجنے کے انتظامات ہو رہے ہیں۔ زرائع کے مطابق آج رات کو قطر ایئر لائیں کی ایک فلائٹ کے حوالے سے بھی بات چیت جاری ہے جو کہ براستہ دوحہ ہوتے ہوئے کراچی جائے گی۔

میت واپس بھیجنے کے تمام انتظامات سفارت خانہ کررہا ہے اور کمیونٹی فنڈ سے میت وطن واپس بھجوائی جا رہی ہے ۔

دوسری جانب پاکستان میں انکی تدفین کی تیاری بھی کرلی گئی ہے۔حضرت عبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں قبر تیار کرلی گئی ہے۔

عمر شریف کے صاحبزادے جواد شریف کا کہنا ہے نماز جنازہ بدھ کی دوپہر تین بجے عمر شریف پارک کلفٹن میں ہوگی،اور نماز جنازہ بشیر فاروقی پڑھائیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div