پاناماپیپرزمیں شامل دیگرلوگوں کیخلاف کیاہوا؟مصدق ملک کا سوال

لیگی رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاناماپیپرزمیں صرف نوازشریف...
شائع 05 اکتوبر 2021 12:48am

لیگی رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاناماپیپرزمیں صرف نوازشریف کانام ہی نہیں تھا،انہوں نے سوال اٹھایا کہ پاناماپیپرزمیں شامل دیگرلوگوں کیخلاف کیاہوا؟

آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپ کا میں بات چیت کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ کہاگیاالزام ہےتواستعفادیں،کلیئرہوکرواپس آجائیں۔

مصدق ملک نے سوال اٹھایا کہ کیا پنڈورا پیپرز پربھی یہی اسٹینڈر ہوگا؟ کیا اس کی تحقیقات میں ہم 1970ء تک جائیں گے۔

اس موقعے پر پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ پاناماہویاپنڈورا،اپوزیشن والوں کانام آجاتاہے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ پانامامیں اس وقت کےموجودہ وزیراعظم کانام آیاتھا، نوازشریف کوسزابھی ہوچکی ہے،اپیل کاحق بھی نہیں، جبکہ عمران خان نےپنڈوراپیپرزکوخوش آئند قراردیا۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےتحقیقات کیلئےسیل قائم کردیا ہے، جس آف شورسرمایہ کی بات ہورہی ہےوہ ہمارےدورکانہیں، عارف نقوی کاتعلق بہت سےلوگوں سےہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں کےنام آئے ہیں وہ اداروں کوجوابدہ ہیں، وزیراعظم کا سیل وضاحت کی تحقیق کرےگا، نیب،ایف بی آراورایف آئی اےتحقیق کرےگا۔