وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے جاپانی سفیر کی الوداعی ملاقات
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے جاپان کے سفیر نے الوداعی ملاقات کی ،ملاقات میں وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، وزیر اعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں اقتصادی ترجیحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ۔
وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے جاپان کے سفیرنےالوداعی ملاقات کی۔
دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کی روشنی میں اقتصادی ترجیحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، پاکستان میں جاپانی کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، پاکستان، جاپان کے ساتھ متبادل توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سمیت باہمی دلچسپی کے شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے پر عزم ہے۔
جاپانی سفیر نے وزیرخارجہ کو آگاہ کیا کہ ٹیوٹا کمپنی پاکستان میں ہائبرڈ کار سازی کے شعبے میں بھاری سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہے۔ جاپان، پاکستان سے تربیت یافتہ افرادی قوت کے حصول کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہا ہے اس ضمن میں ایک ہزار انجینیرز کے انٹرویو مکمل کیے جا چکے ہیں ۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔