مردم شماری کیلئے ضابطہ کار مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کرنیکی منظوری

وفاقی کابینہ نے ساتویں مردم شماری کیلئے ضابطہ کار مشترکہ مفادات...
شائع 05 اکتوبر 2021 11:06pm

وفاقی کابینہ نے ساتویں مردم شماری کیلئے ضابطہ کار مشترکہ مفادات کونسل کے سامنے پیش کرنے کے علاوہ عید میلاد النبیﷺپر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی منظوری دی گئی ہے۔

گھریلو صارفین کیلئے موسم سرمامیں گیس نرخوں میں نظر ثانی کیلئے کمیٹی قائم کرنے کی منظوری بھی دی گئی، کابینہ کو الیکٹرانک ووٹنگ، پنڈورا پیپرز اورمیڈیکل کالجوں میں داخلہ ٹیسٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگز دی گئیں ۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں ساتویں مردم شماری کیلئے ضابطہ کار مشترکہ مفادات کونسل کے سامنے پیش کرنے کی منظوری دی گئی، فیصلہ کیا گیا کہ عید میلاد النبیﷺ کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا، عید میلاد النبیﷺپر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی منظوری دی گئی ہے۔

اجلاس میں بابر اعوان نے الیکٹرانک ووٹنگ کے حوالے سے کابینہ کو بریفنگ دی، کابینہ کو پنڈورا پیپرز کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی، فیصلہ کہا گیا کہ آف شور کمپنیز کی قانونی حیثیت کا جائزہ لینے کے بعد اقدامات کئے جائیں گے۔

اجلاس میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کابینہ کو میڈیکل کالجوں میں داخلہ ٹیسٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 30ستمبر 2021ء کے گئے فیصلوں کی توثیق کی گئی، ڈرگ ریسرچ رولز1978ء کے تحت کمیٹی برائے ڈرگ ریسرچ میں ماہرین تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔

کابینہ نے ڈرگ ریگولیٹری کی اتھارٹی سفارشات پر جان بچانے والے ادویات کی تشہیر کی اجازت دے دی، گھریلو صارفین کیلئے موسم سرمامیں گیس نرخوں میں نظر ثانی کیلئے کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی جس کے تحت مو سمِ سرما میں اضافی بجلی کے استعمال پر7 روپے فی یونٹ تک رعایت دی جائے گی ۔