Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
16 Shawwal 1445  

دورہ پاکستان کی منسوخی پر مائیکل ہولڈنگ نے انگلش بورڈ کو گھمنڈی قرار دے دیا

ویسٹ انڈین لیجنڈ مائیکل ہولڈنگ نے بھی انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی...
شائع 06 اکتوبر 2021 09:54am

بارباڈوس: ویسٹ انڈین لیجنڈ مائیکل ہولڈنگ نے بھی انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کو دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے گھمنڈی قرار دے دیا ۔

انگلش کرکٹ بورڈ کو اس ماہ پاکستان کا دورہ کرنا تھا مگر کھلاڑیوں کی ذہنی صحت کا بہانہ بناکر اس نے دورے سے انکار کردیاتاہم ای سی بی کو اس فیصلے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

منگل کو ایک ایوارڈ تقریب کے دوران گفتگو کرتےہوئے ویسٹ انڈیز کے سابقہ گیند بازمائیکل ہولڈنگ نے کہا کہ انگلینڈ کو صرف 4 روز پاکستان میں گزارنا تھے مگر اس نے دورہ منسوخ کردیا ،اگر یہاں پاکستان کی جگہ بھارت ہوتا تو انگلینڈ کبھی ایسا نہیں کرتا جیسا پاکستان کے ساتھ کیاکیوں کہ بھارت مضبوط اور امیر بورڈ ہے۔

مائیکل ہولڈنگ کا مزیدکہنا تھا کہ پاکستان نے مشکل وقت میں انگلینڈ کا دورہ کیا، ای سی بی کو بچانے کیلئے کرکٹ کھیلی، ای سی بی کے پاس موقع تھا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے احسان کا قرض اتارتا، مگر اس نے ایسا نہیں کیا ۔

ویسٹ انڈین لیجنڈ کا کہنا تھا کہ انگلش بورڈ نے ایک بیان دیا اور بیان کے پیچھے چھپ گئے، کوئی سامنے آکر بات نہیں کررہا کیوں کہ انہیں بھی معلوم ہے کہ یہ غلط ہوا ہے۔

مائیکل ہولڈنگ نے کہا کہ ای سی بی کا بیان بھی ان کی سمجھ سے باہر ہے، اس میں کوئی وزن نہیں، سب بے کار کی باتیں کی گئی ہیں۔

ویسٹ انڈین لیجنڈ مائیکل ہولڈنگ نے ای سی بی کے رویے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ مغربی گھمنڈ کی نشانی ہے کہ میں وہ کروں گا جو میری مرضی ہوگی، دوسرے کیا سوچتے اس کی پروا نہیں۔

ECB

West Indies

Barbados

Pakistan Tour

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div