'سی پیک سے پاکستان کے بیرونی قرض میں کوئی خفیہ اضافہ نہیں ہوا'
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہےکہ سی پیک سے پاکستان کے بیرونی قرض میں کوئی خفیہ اضافہ نہیں ہوا ہے - دشمن پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے - چین سے سی پیک کے کچھ منصوبے گرانٹ کی صورت میں دیئے گئے، بیرونی دنیا کی نسبت چین سے سستے قرضے ملے ہیں –
اسلام آباد میں معاون خصوصی سی پیک امورخالد منصورکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے بتایا کہ امریکی تھنک ٹینک کی سی پیک کے قرض کے حوالے سے رپورٹ درست نہیں -
انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک میں تمام سرمایہ کاروں کو یکساں پیشکش کی گئی چین سے لیا جانے والا قرض پاکستان کے مجموعی قرض کا 10 فیصد ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بیرونی قرضوں کے حساب سے چین کا قرض 26 فیصد ہے - دشمن پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔
اسد عمر نے کہاکہ چین کی کمرشل فنانسنگ پر شرح سود بھی دیگر مغربی ممالک یا اداروں کی طرح ہے - سی پیک کے زیادہ منصوبے کے قرض کی تمام معلومات پارلیمانی کمیٹیوں اور عالمی مالیاتی فنڈ کو بھی فراہم کی گئی ہیں –
معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور نے کہا ایک وقت تھا ملک میں 12 سے 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ تھی، مہنگی فرنس آئل اور ایل این جی کے باعث بڑے مسائل تھے، چین کے قرض سے پاور پلانٹس لگائے گئے جس کے باعث آج ملک میں لوڈشیڈنگ کے مسائل نہیں ہیں –















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔