Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

پاوری گرل دنا نیر کی نئی ویڈیو کے چرچے

پاوری گرل سے شہرت پانے والی دنا دنیر کی ایک اور ویڈیو کے سوشل...
شائع 06 اکتوبر 2021 11:31pm

پاوری گرل سے شہرت پانے والی دنا دنیر کی ایک اور ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے ہورہے ہیں ۔ دنا نیر نے اپنی ایک اور ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ڈالی ہے ۔

ویڈیو میں وہ معروف فلم 'پنجاب نہیں جاوگی' کا گانا گارہی ہیں ۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ کھویا جو تو ہوگا میرا کیا؟ ساتھ میں انہوں نے اسکے ساتھ لکھا ہے کہ یہ گانا انکی پسندیدہ فلم 'پنجاب نہیں جاوں گی' کا ہے۔

اب تک انکے اس گانے کے لاکھوں ویوز آچکے ہیں اور کئی لوگوں نے کمنٹس میں تعریفی کلمات بھی لکھے ہیں ۔

اس سے پہلے دنانیر کی ایک ایک مختصر ویڈیو 'یہ ہماری کار ہے اور یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری ہورہی ہے' نے کافی مقبولیت حاصل کی تھی اور پاکستان اور بھارت میں اس نے نہ صرف شائقین بلکہ شوبز اسٹارز کی بھی توجہ حاصل کی تھی۔

دنا نیر کی نئی ویڈیو ذیل میں ملاحظہ فرمائیں ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div