Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی کا انگلش کاونئی سے معاہدہ طے پاگیا

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے انگلش...
شائع 07 اکتوبر 2021 09:49am

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے انگلش کاؤنٹی ٹیم مڈل سکس سے معاہدہ سائن کرلیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اگلے سال کاؤنٹی چیمپئن شپ کے دوران ایکشن میں ہوں گے۔

لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کی ہوم ٹیم مڈل سکس کے اعلامیے کے مطابق 21سالہ شاہین شاہ آفریدی اگلے سال سیزن کے آغاز میں ہی ٹیم کو جوائن کرلیں گے اور جولائی کے وسط تک ٹیم کو دستیاب رہیں گے ۔

اس دوران شاہین شاہ آفریدی فرسٹ کلاس کاؤنٹی چیمپئن شپ کے میچز کے ساتھ ساتھ ٹی 20 بلاسٹ کے میچز بھی کھیلیں گے۔

شاہین شاہ آفریدی پہلی مرتبہ کاؤنٹی چیمپئن شپ میں فرسٹ کلاس میچز کھیلیں گے جبکہ اس سے قبل وہ ہمپشائر کی جانب سے ٹی 20 بلاسٹ کے میچز کھیل چکے ہیں۔

19ٹیسٹ اور30 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنےوالے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ وہ مڈل سکس کا حصہ بننے پر کافی خوش ہیں۔

شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ لارڈز پر کرکٹ کھیلنا ہمیشہ ہی ان کا خواب رہا ہے، وہ سیزن کیلئے پرجوش ہیں اور کوشش کریں گے کہ اپنی کارکردگی سے ٹیم کو کامیاب بنانے میں اہم کردارا دا کریں۔

lahore

pakistan fast bowler

Shaheen Shah Afridi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div