'خواتین کے حقوق کے لئے خواتین پارلیمنٹیر ین ہی تعاون نہیں کررہیں'

ہیون رائٹس کمیشن کی چیئر پرسن نیلو فر بختیار کا شکوہ کیا ہے کہ...
شائع 07 اکتوبر 2021 08:32pm

ہیون رائٹس کمیشن کی چیئر پرسن نیلو فر بختیار کا شکوہ کیا ہے کہ خواتین حقوق کے لئے خواتین پارلیمنٹیر ین ہی تعاون نہیں کررہیں، اسپیکر سندھ اسمبلی اور وزیراعلی نے ٹائم دیکر ملاقات سے انکار کردیا، جب تک سزائیں نہیں ہونگی خواتین سے زیادتی کے واقعات میں کمی واقع نہیں ہوسکتی۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کے چیمبر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیلو فر بختیار کا کہنا تھا کہ سندھ کی خواتین کے مسائل بھی دیگر صوبوں سے ہٹ کر نہیں ہیں، وزیراعلی سندھ اور اسپیکر سندھ اسمبلی نے ٹائم دیکر ملاقات نہیں کی۔

نیلو فر بختیار کا کہنا تھا کہ ھم سندھ کی ہر بچی کی آواز بننا چاہتے ہیں، کمیشن کا رول بہت وسیع ہو گیا ہے قانون تو ہیں عمل درآمد نہیں ہو رہا، سیاسی جماعتوں کی خواتین تعاون نہیں کررہی ۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ بلاول کی جانب سے ترتیب دئیے جانے والے پلان کو جلد ب نقاب کرونگا۔

اس موقعے پر ارباب غلام رحیم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان بین الاقوامی لیڈر ہیں۔