امریکی ڈپٹی سیکرٹری آف اسٹیٹ وینڈی شرمین کی پاکستان آمد
امریکی ڈپٹی سیکرٹری آف اسٹیٹ وینڈی شرمین دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئی۔ امریکی سفارتخانے اور دفتر خارجہ کے حکام نے استقبال کیا۔
امریکی ڈپٹی سیکرٹری اف اسٹیٹ وینڈی شرمین مختلف ممالک کے دوروں کے بعد نئی دہلی سے سیدھی اسلام آباد پہنچی ہے۔ کل پاکستانی قیادت کے ساتھ باضابطہ مذاکرات کریں گی۔
مذاکرات میں پاک امریکہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور افغانستان کے صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پاکستان نے دوحہ مذاکرات کی کامیابی کے لیے سہولت کار کا کرادار ادا کیا تھا۔ امریکی فوج کی افغانستان سے انخلا میں پاکستان نے مدد کی تھی ۔
وینڈی شرمین اور وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں ان ہی امور کو زیر بحث لایا جائے گا۔ پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے پر زور دے گا۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری اف اسٹیٹ ویںڈی شرمین امریکہ کا ایجنڈا سامنے رکھے گی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔