نیپرا: بجلی ایک روپے پچانوے پیسے فی یونٹ مزید مہنگی
حکومت نے بجلی ایک روپے پچانوے پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کر دی ۔
نیپرا نے اگست کے ماہانہ فیول چارجزایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتیں بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے اگست کے ماہانہ فیول چارجزایڈ جسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے پچانوے پیسےفی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے، اوراس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں دو روپےسات پیسےفی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔
اتھارٹی نے 30 ستمبر 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی، جس میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپیہ 95 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے اطلاق صرف اکتوبرکے بلوں پر ہوگا، اور ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پرہوگا۔
فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔