آرمی چیف جنرل باجوہ سے امریکی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نائب وزیرخارجہ وینڈی شرمین نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال سمیت افغانستان میں انسانی بنیادوں پر اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ملاقات میں آرمی چیف نےعزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان میں دیرپامن و استحکام کیلئے تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر سمیت افغانستان میں انسانی بنیادوں پر اقدامات اور امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے اس موقعے پر کہا کہ پاکستان افغانستان میں دیرپامن اور استحکام کیلئے پرعزم ہے، افغانستان میں پائیدار امن کیلئے تمام کوششوں کی حمائیت کرتے ہیں۔
ملاقات میں آرمی چیف نے زور دیا کہ تمام فریقوں پر مشتمل افغان حکومت کی حمائیت کرتےہیں، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات کیلئے بامقصد رابطوں کی ضرورت ہے۔
ملاقات میں نائب امریکی وزیر خارجہ نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا، اور غیر ملکیوں کے انخلاء میں پاکستان کے تعاون کی خصوصی تعریف کی، نائب امریکی وزیرخارجہ نے علاقائی امن کیلئے پاکستان کے ساتھ ملکر چلنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا ۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔