پنجاب میں کورونا کیسز میں کمی ریکارڈ

پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے،اور...
شائع 10 اکتوبر 2021 12:44am

پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے،اور چوبیس گھنٹے کےدوران چار سو بہتر نئے کیسز رپورٹ ہوئے،مثبت کیسز کی شرح بھی کم ہونے لگی۔

پنجاب میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا۔ صوبے میں مثبت کیسز کی مجموعی شرح دو اعشاریہ ایک فیصد پرآگئی۔ لاہور میں یہ شرح چار اعشاریہ نو فیصد ہے، پنجاب میں ایکٹو کیسز کی تعدادبھی کم ہو کر تیرہ ہزار نو سو پرآ گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق لاہورمیں چوبیس گھنٹےکےدوران 237،راولپنڈی میں 38اور فیصل آباد میں31 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ گذشتہ روزمہلک وائرس سےمتاثرہ تیرہ مریض جان کی بازی ہارگئے۔