Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

ملک میں ایک بار پھر گیس کا بحران

ملک میں گیس کے بحران نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا، سوئی ناردرن نے ...
شائع 09 اکتوبر 2021 09:52pm
کاروبار

ملک میں گیس کے بحران نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا، سوئی ناردرن نے سی این جی سیکٹر کو گیس کی سپلائی روک دی۔ تاہم سسٹم میں کتنا شارٹ فال ہے؟

ملک میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا، ترجمان سوئی نادرن کے مطابق سمندری طوفان کے باعث ایل این جی کے جہاز کی آمد میں تاخیر سے گیس کی کمی پیدا ہوئی۔

شارٹ فال کے باعث لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت گیس تقسیم کی جارہی ہے۔

سوئی سدرن اور سوئی نادرن سسٹم پر 274 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کا شارٹ فال موجود ہے۔

سوئی نادرن کے مطابق سی این جی سیکٹر کو 90 ایم ایم سی ایف ڈی گیس روک دی گئی جو آج رات تک بحال کر دی جائے گی۔ صنعتی صارفین کو بھی گیس کی غیر اعلانیہ بندش کا سامنا ہے جبکہ گھریلوصارفین کو بلا تعطل گیس فراہم کی جا رہی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div