Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

ٹی 20 ورلڈ کپ کے انعقاد سے قبل شائقین کرکٹ کیلئے اچھی خبر آگئی

دبئی:ٹی 20 ورلڈ کپ کے انعقاد سے قبل شائقین کرکٹ کیلئے اچھی خبر...
شائع 12 اکتوبر 2021 09:52am

دبئی:ٹی 20 ورلڈ کپ کے انعقاد سے قبل شائقین کرکٹ کیلئے اچھی خبر آگئی ،شائقین کرکٹ کیلئے اچھی خبر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی جانب سے آئی ہے۔

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے مزید ٹکٹس فروخت کیلئے پیش کردیئے، ٹی 20 ورلڈ کپ کے تمام میچز اب مزید شائقین اسٹیڈیم میں آکر دیکھ سکیں گے۔

ابتداء میں آئی سی سی نے صرف 70 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا تھا جس کی وجہ سے کم ٹکٹیں فروخت کی گئی تھیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میچز کے مزید ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گی لیکن یاد رہے کہ آئی سی سی نے واضح طور پر کہا ہے کہ میچ وینیوز پر کوویڈ پروٹوکولز پرعمل درآمد کو سختی سے یقینی بنایا جائے گا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میچز کے مزید ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گی لیکن یاد رہے کہ آئی سی سی نے واضح طور پر کہا ہے کہ میچ وینیوز پر کوویڈ پروٹوکولز پرعمل درآمد کو سختی سے یقینی بنایا جائے گا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے عمان اور یو اے ای میں کھیلا جائے گا، پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کخلالف 24 اکتوبر کو کھیلے گی۔

ICC

dubai

Tickets

T20 World Cup

cricket fans

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div