Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

ای سی پی پر الزامات، اعظم سواتی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن پر الزامات کے معاملے پر وفاقی وزیراعظم سواتی کو 21...
شائع 12 اکتوبر 2021 07:52pm

الیکشن کمیشن پر الزامات کے معاملے پر وفاقی وزیراعظم سواتی کو 21 اکتوبر کوذاتی حیثیت میں طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیراعظم سواتی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اعظم سواتی سے توہین عدالت آرڈینس کے تحت الزامات کا جواب طلب کیا جائے گا۔

اعظم سواتی سے الیکشن ایکٹ کی متعلقہ شقوں کے تحت جواب طلب کیا جائے گا ۔

ای سی پی کے فواد چوہدری اور وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کو نوٹسز

اس سے پہلے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے الزامات لگانے پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کو نوٹسز جاری کیے ہیں۔

چودہ ستمبر کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق ای سی پی کے اہم اجلاس میں الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر لگائے گئے الزامات کو زیر بحث لایا گیا۔ بیان کے مطابق ’الیکشن کمیشن نے وفاقی وزرا کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی پُرزور الفاظ میں تردید کی اور انہیں مسترد کر دیا۔‘ ’سینیٹ قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کی طرف سے الیکشن کمیشن پر جو الزامات عائد کیے گئے ہیں اُس پر اُن سے ثبوت مانگنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔‘ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے اعظم سواتی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر کو اپوزیشن کا ’ماؤتھ پیس‘ اور ’آلہ کار‘ قرار دیتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کا مشورہ دیا تھا۔