Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

گریٹر اقبال پارک واقعہ ،کیا اقرار الحسن کو واقعی میں گرفتار کرلیا گیا ۔ ۔ ۔؟ ویڈیو کلپ کی حقیقت

معروف اینکر اقرارالحسن کا ایک وڈیو کلپ وائرل ہوا ہے ، ویڈیو کلپ...
اپ ڈیٹ 13 اکتوبر 2021 07:26pm

معروف اینکر اقرارالحسن کا ایک وڈیو کلپ وائرل ہوا ہے ، ویڈیو کلپ کیساتھ یہ غلط خبر بھی پھیلائی جارہی ہے کہ اقرار الحسن کو عائشہ اکرم کیساتھ اقبال پارک میں ہراساں کیس میں پولیس تحقیقات کے نتجیے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ویڈیو کلپ کیساتھ یہ جھوٹا دعویٰ بھی کیا جارہا ہے کہ اقرار کو گریٹر اقبال پارک واقعے کی پلاننگ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اقرار الحسن نے کالے کپڑے پہنے ہوئے ہیں اور پولیس انکو ہتھکڑی لگاکر لے جارہی ہے۔

اقرار الحسن نے گریٹر اقبال پارک میں ہراساں کیے جانے کے بعد عائشہ اکرم کا انٹرویو کیا تھا اور اس انٹرویو پر ان کو شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔ جس کے بعد اب انکی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

تاہم کہا جارہا ہے کہ اقرار الحسن کی یہ وڈیو اس وقت کی گرفتاری کی ہے جب وہ سندھ اسمبلی میں اپنے ایک ساتھی کیساتھ داخل ہوئے تھے ۔ اور اس اسٹنگ آپریشن میں انکے ساتھی نے اسلحہ بھی اپنے پاس رکھا ہوا تھا۔

دوسری جانب گریٹر اقبال پارک میں ہراساں کرنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور اب اس کیس نے نیا موڑ لیا ہے لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر عائشہ کے ساتھ دست درازی کیس میں ان کے ساتھی ریمبو کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) انویسٹی گیشن شارق جمال کے مطابق خاتون نے ریمبو سمیت 12 افراد کے خلاف تحریری بیان دیا تھا جس کے بعد عائشہ کے ساتھی ریمبو کوحراست میں لے لیا ہے۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ عامر سہیل عرف ریمبو کے علاوہ دیگر 8 افراد کو بھی حراست میں لیا ہے۔

ڈی آئی جی کے مطابق خاتون نے واقعے کاذمے دار ریمبو اور اس کے ساتھیوں کو ٹھہرایا اور بیان میں 13 افراد کو نامزد کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون عائشہ نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا، اس مقدمے میں 104 افراد گرفتار ہوئے اور خاتون نے شناخت پریڈ کے دوران 6 افراد کو شناخت کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ارسلان، عابد، افتخار، شہریار، مہران اور ساجد کو خاتون نے شناخت کیا تھا جبکہ واقعے میں ملوث دیگر افراد کو ضمانت پر رہائی مل چکی ہے۔ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو دئے گئے اپنے تحریری بیان میں تمام واقعہ کا ذمہ دار اپنے ساتھی ریمبو کو ٹھہرا دیا ہے۔

عائشہ نے بیان میں کہا کہ گریٹر اقبال پارک جانے کا پلان ریمبو نے ہی بنایا تھا، ریمبو نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میری نازیبا ویڈیوز بنارکھی ہیں، ان ویڈیوز کی وجہ سے ریمبو مجھے بلیک میل کرتا رہا۔

عائشہ اکرم نے الزام لگایا کہ ریمبو مجھے بلیک میل کرکے دس لاکھ روپے لے چکا ہے ، میں اپنی تنخواہ میں سے آدھے پیسے ریمبو کو دیتی تھی ۔ ریمبو اپنے ساتھی بادشاہ کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک گینگ چلاتا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div