Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

عائشہ اکرم کی ایف آئی اے میں درخواست

لاہور گریٹر اقبال پارک کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، عائشہ اکرم ...
شائع 12 اکتوبر 2021 11:05pm

لاہور گریٹر اقبال پارک کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، عائشہ اکرم نے نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے گروہ کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں درخواست دے دی۔

تھانہ شاہدرہ میں بھی قتل کی دھمکیاں دینے کے الزام میں راولپنڈی کے ٹک ٹاکر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے گریٹر اقبال پارک واقعے کی قابل اعتراض ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے گروہ کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں درخواست دے دی۔

درخواست میں عامر سہیل عرف ریمبو اور علی شاہ عرف خان بابا سمیت 13 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ میرٹ پر انکوائری کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب عائشہ اکرم کو قتل کی دھمکیوں دینے والے راولپنڈی کے ٹک ٹاکر علی شاہ کے خلاف تھانہ شاہدرہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ عائشہ اکرم نے ایف آئی آر میں الزام لگایا ہے کہ کچھ انٹرنیشنل اور انٹرنیٹ نمبرز سے اسے قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ اس سے قبل گریٹر اقبال پارک کیس میں ریمبو کیخلاف عائشہ کے بیان پرمزید 3افراد کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار تینوں افراد ملزم ریمبو کےساتھی ہیں۔ لاہور گریٹر اقبال پارک میں خاتون کو ہراساں کرنے کے کیس میں ریمبو کیخلاف عائشہ کے بیان پر ریمبو کے مزید 3 ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ مرکزی ملزم عامر سہیل عرف ریمبو سمیت گرفتارافراد کی تعداد 11ہوگئی ہے، تمام گرفتار ملزمان کو سی آئی اے سٹی کے حوالے کردیاگیا ۔ گزشتہ روز عائشہ اور ریمبو کی مبینہ آڈیوکالز ریکارڈنگ بھی منظرعام پر آئیں تھی، جس میں گرفتار ملزمان سے پیسے لینے پر ریمبو اورعائشہ کے درمیان مکالمہ ہوا جبکہ دوسری آڈیو کال ریکارڈنگ میں ریمبو کی جانب سےعائشہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں دی گئیں تھی۔