Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

کوٹہ سسٹم سے متعلق درخواست مسترد

سندھ ہائیکورٹ نے کوٹہ سسٹم سے متعلق درخواست مسترد کردی۔ سندھ...
شائع 14 اکتوبر 2021 12:18am

سندھ ہائیکورٹ نے کوٹہ سسٹم سے متعلق درخواست مسترد کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں ملک بھر میں کوٹہ سسٹم کی معیاد ختم ہونے کے باوجود تقرریاں کرنے کا کیس سنا گیا ، تاہم سندھ ہائیکورٹ نے کوٹہ سسٹم سے متعلق درخواست مسترد کردی۔

کوٹہ سسٹم تقرریوں کے خلاف پاسبان کی درخواست کی سماعت ہوئی جہاں سندھ ہائیکورٹ نے کوٹہ سسٹم سے متعلق درخواست مسترد کردی ۔

عدالت کاکہناتھا کہ کوٹہ سسٹم سے متعلق قانون سازی کا اختیار پارلیمنٹ کا ہے،عدالت اتنی بڑی تقرریوں سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں دے سکتی۔

عدالت کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو لکھیں گے کہ وہ اس سے متعلق قانون سازی کرے،گزشتہ سماعت پر وفاقی حکومت نے جواب جمع کروایا تھا۔

وفاقی حکومت کاکہناتھا کہ کوٹہ سسٹم 1973 کے آئین کے آرٹیکل 27 کے تحت پہلے دس سال کے لئے نافذ کیا گیا،1985 کے بعد بتدریج کوٹہ سسٹم میں صدارتی آرڈیننس کے تحت توسیع کی جاتی رہی ہے،2013 میں کوٹہ سسٹم میں بیس سال کی توسیع کی منظوری دی گئی،لیکن پارلمنٹ کی مدت ختم ہونے کے باعث ترمیم نہیں ہوسکی تھی۔

موجودہ حکومت نے مشاورت کے لئے کمیٹی تشکیل دی ہے،کمیٹی کی جانب سے سفارشات کے باوجود کابینہ نے اس پر اٹارنی جنرل سے رائے طلب کی تھی۔

درخواست گزار کا موقف تھا کہ ملک بھر میں ملازمتوں کے لیے کوٹہ سسٹم غیر قانونی قرار دیا جائے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div