Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

مظفر گڑھ: گھر میں آتشزدگی ، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

مظفر گڑھ کے علاقے پیر جہانیاں کے ایک گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی...
شائع 17 اکتوبر 2021 09:16am

مظفر گڑھ کے علاقے پیر جہانیاں کے ایک گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گھر میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوئے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد میں 4 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

fire incident

Muzaffargarh

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div