Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

عوامی شکایات پر سول ایوی ایشن کا ملک کی 4 ایئرلائنز کیخلاف نوٹس

شیڈول ڈومیسٹک پروازوں کو منسوخ کر کے بین الاقوامی پروازیں چلانے...
شائع 19 اکتوبر 2021 12:26pm

شیڈول ڈومیسٹک پروازوں کو منسوخ کر کے بین الاقوامی پروازیں چلانے کے معاملے پر سول ایوی ایشن نے عوامی شکایات پر ملک کی قومی اور تین نجی ایئر لائنوں کے خلاف نوٹس لے لیا۔

سی اے اے کے مطابق پی آئی اے نے شیڈول کی گئی 417 پروازوں میں سے 130 منسوخ کیں، سیرین ایئر نے 250 شیڈول پروازوں میں سے 117 منسوخ کیں، ایئر بلیو نے 261 شیڈول فلائٹ سے میں سے 86 منسوخ کیں، ایئر سیال نے 217 شیڈول پروازوں میں سے 50 فلائٹ منسوخ کیں، چاروں ملکی ائیر لائنز نے مجموعی طور 1145 شیڈول پروازوں میں سے 383 پروازوں کو منسوخ کیا۔

سول ایوی ایشن کے مطابق ائیر لائنز 2019 کی ایوی ایشن پالیسی کی خلاف ورزی کر رہی ہیں، ڈومیسٹک فلائٹ منسوخ کرکے اس کی جگہ بین الاقوامی پرواز چلانے والی ایئرلائنز کا چارٹرڈ فلائٹس کا اجازت نامہ منسوخ ہو گا، فلائٹس منسوخی کی اجازت صرف ٹیکنیکل اسباب پر کرنے دی جائے گی۔

PIA

notice

Civil Aviation Authority

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div