Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

افغانستان پر بڑی طاقتوں کا اجلاس ماسکو میں ہوگا

افغانستان کے مسئلے کا جائزہ لینے کے لیے بڑی طاقتوں کا اجلاس آج...
شائع 19 اکتوبر 2021 11:47pm

افغانستان کے مسئلے کا جائزہ لینے کے لیے بڑی طاقتوں کا اجلاس آج ماسکو میں ہونے جا رہا ہے۔

پاکستان ،امریکا، روس اور چین کے نمائندے سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔

اجلاس کامقصد افغان صورت حال پر باہمی روابط اور مشاورت کو مضبوط کرنا ہے۔

افغانستان میں امن و سلامتی، معاشی استحکام اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے ٹرائیکا پلس فارمیٹ کا اجلاس آج ماسکو میں ہو رہا ہے، جس میں پاکستان ،امریکا، روس اور چین کے نمائندے شریک ہونگے۔

روس کی میزبانی میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی ، نمائندہ خصوصی محمد صادق کرینگے، جو اس وقت ماسکو میں موجود ہیں۔

اجلاس کا مقصد افغان صورت حال پر باہمی روابط اور مشاورت کو مضبوط کرنا ہے،جبکہ ماسکومیں علاقائی کانفرنس کل ہو گی،جس مین پاکستان،چین،ایران، وسط ایشیائی ممالک کے وفود شرکت کریں گے۔

اس کانفرنس میں طالبان کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div