Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو مستعفی، وزیراعلیٰ نامزد

بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر عبدالقدوس بزنجو مستعفی ہوگئے ہیں۔...
شائع 25 اکتوبر 2021 02:01pm

بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر عبدالقدوس بزنجو مستعفی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ گورنر بلوچستان کو ارسال کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے جام کمال کے مستعفی ہونے کے بعد عبدالقدوس بزنجو کو وزیراعلیٰ بلوچستان بنائے جانے کا امکان ہے۔

اتوار اور پیر کی درمیانی شب اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کی رہائش گاہ پر ہونے والے اجلاس میں سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کے وزارت اعلیٰ کے منصب سے مستعفی ہونے کے بعد نئے قائد ایوان کے لئے اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو جب کہ نئے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے لئے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر جان محمد جمالی کے نام پر اتفاق کیا گیا ہے۔

اتحادی جماعتوں سے دونوں ناموں کی توثیق کرائی جائے گی۔

Balochistan CM

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div