جڑواں شہر احتجاج کے باعث بند،شہری پریشان
گزشتہ کئی روز سے جڑواں شہروں ممکنہ احتجاج اور نقص امن کے پیش نظر آج بھی کئی سڑکیں بندہیں ۔ فیض آباد جانے والے راستوں پر لگے کنٹینرز کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
راولپنڈی کے شہریوں کے لئے آج بھی مشکلات برقرارہیں ۔
فیض آبادپر خواتین ،بزرگ ہوں یا جوان اپنے سامان کے ہمراہ ہیں پیدل رواں دواں ہیں اور فیض آباد انٹرچینج ہر قسم کی نقل و حرکت ممنوع قراردی گئی ہے جبکہ شہری حکومت سے آسانیاں پیدا کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
انٹر چینج کی بندش کے باعث منافع خور مافیا بھی سرگرم ہوگیا، من مانے کرانے کا مطالبہ کیاجا رہاہے،مسافر انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔
ممکنہ کشیدگی کے پیش نظر سڑکوں اور راستوں کی بندش پرشہری نالاں ہیں ،کہتے ہیں ریاست صلحہ جوئی سے معاملات کو سلجھانے کا نام ہے ۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔