لیبیا: نایاب شاہین ساڑے چار لاکھ ڈالرز میں فروخت
لیبیا میں نیلامی میں ایک نایاب شاہین 2,250,000 لیبیائی دینار میں فروخت ہوا۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم ساڑھے چار لاکھ ڈالرز بنتی ہے۔ کسی بھی شاہین کی یہ ریکارڈ قیمت ہے اور یہ دُنیا کا سب سے مہنگا فٰیلکن ہے۔ یہ شاہین شکاریوں کے ایک گروپ کو مشرقی شہر طبرق کے جنوب میں شکار کی تلاش کے دوران ملا تھا۔
العربیہ کے مطابق شاہین کی زیادہ قیمت اس کی نایاب نسل کی وجہ سے بتائی جاتی ہے۔اس پرندے کا تعلق بھی شاہین کی اسی نایاب نسل سے ہے اور اسے مقامی سطح پر "ابحریہ" باس کے نام سے جانا جاتا ہے۔
یہ شاہین لیبیا کے ایک تاجر "محمد السعداوی" نے طبرق شہر میں منعقدہ نیلامی میں ساڑھے چار لاکھ امریکی ڈالرز کے برابر رقم میں خریدا۔ اس نیلامی میں شاہین فروشوں اور کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تاجر محمد السعداوی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ "شکاریوں کا ایک گروپ جنوبی طبرق میں اس شاہین کو پکڑنے میں کامیاب رہا۔ اسے مقامی طورپر 'ابحریہ' کہا جاتا ہے۔ یہ ایک مادہ شاہین ہے۔
شاہین کی قیمت کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عرب دنیا میں کسی شاہین پرندے کی یہ سب سے بڑی قیمت ہے۔
السعداوی نے اس نایاب شاہین کی خصوصیات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کی چوڑائی 16 اور لمبائی بھی 16 سینٹی میٹر ہے۔ اس کا وزن 1250 گرام ہے۔ سینے کی طرف پرندوں کا رنگ سفید ہے اور یہ بہت نایاب ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔