Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

افغان بولر کریم جنت کا ریٹائر ہونے والے اصغر افغان سے کیا رشتہ ہے؟

کابل :کیا آپ ٹی 20ورلڈکپ کے دوران ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے...
شائع 04 نومبر 2021 09:47am

کابل :کیا آپ ٹی 20ورلڈکپ کے دوران ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے اصغر افغان اور پاکستان کخلا ف میچ کے ایک اوور میں 24 رنز دینے والے کریم جنت کے آپس میں تعلق کے بارے میں جانتے ہیں؟

پاکستان اور افغانستان کا 29 اکتوبر کو ہونے والا میچ انتہائی دلچسپ رہا اور دونوں ٹیموں نے جیت کیلئے پورا زور لگایا لیکن پھر سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت پاکستان کے حصے میں آئی۔

افغانستان کیخلاف میچ جیتنے کیلئے پاکستان کو 2 اوورز میں 24 رنز درکار تھے اور وکٹ پر آصف علی کے ساتھ شاداب خان موجود تھے جبکہ افغانستان کے کپتان محمد نبی نے بال کریم جنت کے ہاتھ میں تھمائی۔

کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ میچ 6 گیندیں پہلے ہی ختم ہو جائے گا لیکن آصف علی نے کریم جنت کے ایک ہی اوور میں 4 بلند و بالا چھکے لگا کر ناصرف میچ کا پانسہ پلٹ دیا بلکہ افغانستان کے سابق کپتان اور مڈل آرڈر بلے باز اصغر افغان کو ریٹائر ہونے پر بھی مجبور کر دیا۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اصغر افغان جن کا اصل نام اصغر استنکزئی ہے نے اعتراف کیا کہ پاکستان کیخلاف شکست سے دلبرداشتہ ہو کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران ہی ریٹائر ہونے کا اعلان کیا۔

اب بات کرتے ہیں کریم جنت کی جو افغانستان کی ٹیم کے بولنگ آل راؤنڈر ہیں لیکن یہ بات شائد بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں کہ کریم جنت افغانستان کے سابق کپتان اور حال ہی میں ریٹائر ہونے والے اصغر افغان کے چھوٹے بھائی ہیں۔

کریم جنت نے دسمبر 2016 میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ڈیبیو کیا اور وہ اب تک 31 ٹی ٹوئنٹی میچز میں اپنی قومی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں جبکہ وہ ایک ون ڈے انٹرنیشنل بھی کھیل چکے ہیں۔

ICC T20 World Cup

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div