Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرنے کی...
شائع 05 نومبر 2021 12:58pm

لاہور:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی،قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ حالیہ اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔

مسلم لیگ (ن)کی رکن اسمبلی سمیرا کومل کی جانب سے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ پیٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، پاکستان کی73سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پیٹرول 145روپے لیٹر میں فروخت ہورہا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کے غریب عوام سے کوئی ہمدردی نہیں، عوام پہلے ہی تاریخی مہنگائی کا بوجھ برداشت کررہے ہیں، ایسے حالات میں پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے اضافہ شرمناک ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔

lahore

Resolution

petroleum prices

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div