Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

بھارتی فوجی اہلکار کی فائرنگ، 4 ساتھی ہلاک

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں تعینات فوجی آپسی جھگڑے میں ایک دوسری...
شائع 09 نومبر 2021 09:01am
تصویر بزریعہ انڈین ایکسپریس
تصویر بزریعہ انڈین ایکسپریس

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں تعینات فوجی آپسی جھگڑے میں ایک دوسری کی جان لے بیٹھے۔ معمولی بات پر مشتعل ہوکر بھارتی فوج کے اہلکار نے فائرنگ کرکے چار ساتھیوں کو موت کی نیند سُلا دیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع سکما کے ایک کیمپ میں سیکیورٹی اہلکار کی، جس کی آواز سن کر سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق اہلکاروں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد مشتعل اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں 3 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ایک اہلکار اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔

ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں سی آر پی ایف کی 50 ویں بٹالین کے دھان جی، راجیو منڈل، راجمنی کمار یادو اور دھرمیندر کمار شامل ہیں جبکہ زخمی اہلکاروں میں دھننجے کمار سنگھ، دھرماتما کمار اور مالے رنجن مہارانا شامل ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک اور بھارتی اہلکار بویندر سنگھ نے خودکشی کر لی۔

Suicide

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div