Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

بنگلادیش کے سابق چیف جسٹس کو 11 سال قید کی سزا

بنگلادیش کے اکیسویں سابق چیف جسٹس سریندر کمار سنہا کو منی...
شائع 10 نومبر 2021 10:01am
تصویر بزریعہ روئٹرز
تصویر بزریعہ روئٹرز

بنگلادیش کے اکیسویں سابق چیف جسٹس سریندر کمار سنہا کو منی لانڈرنگ اور اعتماد توڑنے کے کیس میں 11 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

پراسیکیوٹر خورشید عالم خان کے مطابق سنہا کو منی لانڈرنگ پر 7 سال اور اعتماد توڑنے پر 4 سال جیل میں رہنا ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیشی عدالت نے سابق چیف جسٹس سریندر کمار سنہا کو ان کی غیر موجودگی میں سزا سنائی، سریندر کمار ان دنوں شمالی امریکا میں مقیم ہیں۔

حزبِ اختلاف گروہ اور اتحادیوں نے سابق چیف جسٹس کے خلاف کیس کو سیاسی قرار دیا ہے، سریندر کمار نے 2017 میں ایک کیس میں فیصلہ دیا تھا کہ پارلیمنٹ ججوں کو برطرف نہیں کرسکتی۔

اس تاریخی فیصلے کے بعد وہ ملک چھوڑ کر شمالی امریکا منتقل ہوگئے تھے، سریندر کمار نے اپنی کتاب میں اعتراف کیا تھا کہ انہیں استعفیٰ دینے اور ملک چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔

سریندر کمار سنہا بنگلادیش کے پہلے ہندو چیف جسٹس تھے۔

jail

Bangladesh

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div