Aaj News

منگل, جون 25, 2024  
18 Dhul-Hijjah 1445  

کیسے کیسے لطیفے نوازشریف کو مظلوم ثابت کرانے کی مہم چلارہے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ...
شائع 15 نومبر 2021 10:41am

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کیسے کیسے لطیفے اس ملک میں نوازشریف کو مظلوم ثابت کرانے کی مہم چلارہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ ‏انصار عباسی صاحب کی ایک حیرت انگیز اسٹوری نظر سے گزری،جس میں ایک گلگت کے جج صاحب فرماتے ہیں کہ جب وہ ثاقب نثار صاحب کے پاس چائے پینے بیٹھے تو جج صاحب نے فون پر ہائیکورٹ کے جج کو کہا کہ نواز شریف کی ضمانت الیکشنوں سے پہلے نہیں لینی!۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ ‏کیسےکیسے لطیفے اس ملک میں نواز شریف کو مظلوم ثابت کرانے کی مہم چلا رہے ہیں، اندازہ لگائیں کے آپ کسی جج کے پاس چائے پینے جائیں ،وہ آگے سے فون ملا کر بیٹھا ہےکہ آپ کے سامنے ہی ایسی ہدایات جاری کرے کہ کسی ملزم کی ضمانت لینی ہے یا نہیں لینی! ملزم بھی کوئی عام آدمی نہیں ملک کاوزیر اعظم ہو۔

وفاقی وزیراطلاعات نے یہ بھی کہا کہ بیوقوفانہ کہانیاں اور سازشی تھیوریاں گھڑنےکی بجائے یہ بتا دیں نواز شریف نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس جو بعد میں مریم نواز کی ملکیت میں دے دئیے گئے ان کے پیسے کہاں سےآئے؟ ۔

فواد چوہدری کامزید کہنا تھا کہ مریم نے کہا میری لندن میں تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ،اب اربوں کی جائیداد سامنے آ چکی،جواب اس کا دیں۔

Nawaz Sharif

Information Minister

اسلام آباد

Fawad Chaudhary