Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

بھارت نے 19نومبر سے کرتارپور راہداری کھولنے کا اعلان کردیا

نئی دہلی: بھارتی حکومت نے 19 نومبر سے بالآخر کرتارپور راہداری...
شائع 16 نومبر 2021 09:50am

نئی دہلی: بھارتی حکومت نے 19 نومبر سے بالآخر کرتارپور راہداری کھولنے کا اعلان کردیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کے سکھ ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم نریندر مودی سے کرتارپور راہداری کھولنے کی درخواست کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق بھارت میں سکھوں کی تمام تنظیموں نے بھی راہداری کھولنے کے لئے حکومت پر دباؤ ڈالا تھا۔

بھارت نےکورونا کو وجہ سے 16 مارچ 2020 کو کرتارپور راہداری بند کردی تھی۔

سربراہ پاکستان متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے سرکاری طور پر تاحال مطلع نہیں کیا گیا۔

Kartarpur Corridor

New Delhi

Opening

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div