Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی پہلے نمبر پر

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی پہلےنمبرپر ہے، فضائی...
شائع 21 نومبر 2021 10:55am

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی پہلےنمبرپر ہے، فضائی آلودگی اور اسموگ کے باعث لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 370 ریکارڈ کیاگیا۔

لاہورسمیت پنجاب بھر میں اسموگ اور فضائی آلودگی کے بدستور ڈیرے ہیں جس کے باعث دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر ہے، چین کا شہر بیجنگ دوسرے جبکہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی تیسرے نمبر پر ہے۔

لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس370ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ بیجنگ کا ایئر کوالٹی انڈکس 277 اور نئی دہلی کا ایئر کوالٹی انڈکس 252 ہے، فضائی آلودگی کے باعث نزلہ، زکام، کھانسی اور دیگر انفیکشنز کے پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔

لاہورکے مختلف علاقوں میں ایئرکوالٹی انڈکس خطرناک حدوں کو چھو رہا ہے، سب سے زیادہ ائیر کوالٹی انڈیکس کوٹ لکھپت میں 581 ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ گلبرگ 484، فنجا ہاؤس 449، ماڈل ٹاؤن440، ڈی ایچ اے فیز ایٹ 440، ٹاؤن شپ414 اور ٹھوکر نیاز بیگ میں 406 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ہے۔

lahore

air quality index

smog

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div